اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں صہیونی اور امریکی فوج کے درمیان شروع ہونے والے مشترکہ فوجی مشقوں میں ۲۵۰۰ امریکی اور ۲۰۰۰ صہیونی فوجی اہلکاروں نے شرکت کی ہے۔
ان مشقوں کا مقصد فوجی یونٹوں کو ہنگامی حالات کے مطابق تیار کرنا ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ ٹریننگ کا مقصد ریزرو فوج میں بھرتی کے لیے رابطوں میں تیزی لانا اور غزہ کی سرحد کے قریب موجود فوجی تنصیبات کے دفاع اور فوج کی نقل وحرکت کو زیادہ فعال بنانا ہے۔
یہ فوجی مشقیں جو ۱۵ مارچ تک جاری رہیں گی ان میں پیادہ فورس، بری فوج اور جنوبی ریجن کی فوج کی طرف سے لاجسٹک سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
عبرانی ٹی وی ۱۰ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج اسرائیل میں میزائل ڈیفنس فورس کی تنصیبات کو وسعت دینے کے لیے اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔
دوسری جانب امریکی سینیٹر لینڈسی گرام نے مشرقی وسطیٰ کے حالیہ دورے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام لبنان کے ساتھ جنگ کی تیاریاں کرنے میں مصروف ہیں اور اس بات کا احتمال پایا جا رہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان نیا محاذ جنگ شروع ہو جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲